یہ نہیں لگتا کہ ایم کیو ایم حکومت سے نکلنے کا فیصلہ کرے گی: سعید غنی

(ویب ڈیسک)سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ آج کی ملاقات جس نکتے پر ختم ہوئی ہے، اس سے یہ نہیں لگتا کہ ایم کیو ایم حکومت سےنکلنے کا فیصلہ کرے گی۔نجی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات سے کوئی بنیادی اختلاف نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے ایک دو دنوں میں ان کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے، اب الیکشن کمیشن جب کہے گا، حکومت الیکشن کرائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی غلط پراپیگنڈہ کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں