آرمی چیف نے 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا ہے، جو 5 ہفتے میں سامنے آ جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔
Load/Hide Comments


