عمران خان کی نااہلی، پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، فیض آباد میں پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کیخلاف راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر احتجاج۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار دینے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کارکنوں سے احتجاج کی اپیل۔ راولپنڈی میں فیض آباد انٹر چینج پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔ پی ٹی آئی کی قیادت کی اپیل پر اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی مظاہرے کیے گئے، ملتان، گجرات، رحیم یارخان ،اوکاڑہ، مردان، سوات، نوشہرہ میں بھی احتجاج کیا گیا اور مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑکیں بلاک کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں