عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو بہت پہلے آنا چاہیے تھا، غفور حیدری
قلات (انتخاب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے عمران خان کی نااہلی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ انصاف کے عین تقاضوں کے مطابق ہے۔ اس فیصلے کو بہت پہلے آنا چاہیے تھا۔ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فیصلہ دیر آید درست آید کے مصداق ہے۔ اس حوالے سے مزید بھی پیشرفت ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments


