پنجگور بارڈر بندش اور ضلعی انتظامیہ کی بھتہ گیری کیخلاف سی پیک شاہراہ پر دھرنا

پنجگور(انتخاب نیوز) پنجگور تحصیل گوارگو میں کاروباری لوگوں اور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بارڈر بندش انثری پوائنٹ میں ضلعی انتظامیہ کی بھتہ خوری ایرانی بارڈر پر کاروباری لوگوں کیلئے بلاجواز رکاوٹیں اور ریویری فکیشن کے نام پر ضلعی انتظامیہ کی جانبداری، رشوت لینے اور بھتہ وصولی کے خلاف تحصیل گوارگو میں تحصیلدار کے دفتر کے سامنے دھرنا اور سی پیک روڈ کو آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے جس میں متاثرہ لوگوں اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر جیرک انٹری پوائنٹ کو کھول کر بلا امتیاز غریب لوگوں کو کاروبار کی اجازت دی جائے جیرک بارڈر پر رکاوٹوں کو دور کیا جائے ریویری فکیشن کے نام پر بھتہ خوری کو فوری طور پر ختم کیا جائے، ریویری فکیشن کو غیر جانبدار ادارے سے کیا جائے ضلعی انتظامیہ کی ریویری فکیشن کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اگر مندرجہ بالا مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو سی پیک روڈ کو غیر معینہ مدت تک بند کیا جائے گا، احتجاجی دھرنے سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی نے اپنے جاری کردہ ریویریفکیشن کے نوٹیفکیشن کو واپس اور مو¿خر کردیا گیا ہے، لہٰذا وہاں پر دھرنے میں شامل کاروباری لوگوں سے گزارش کی ہے کہ فی الحال اپنے دھرنے مو¿خر کریں تاکہ ڈپٹی کمشنر کی پنجگور میں موجودگی کی صورت میں متاثرین کی مطالبات اور مشکلات سمیت خدشات کو پیش کرکے مزید آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی متاثرین کے ساتھ ملکر ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کریگی تاکہ عوام کی کاروبار بغیر کسی رکاوٹ اور خدشات سے حل ہوں، نیشنل پارٹی لوگوں کے کاروبار کو مزید وسعت دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کریگی۔ اس یقین دہانی پر احتجاجی شرکاءنے اپنے جاری دھرنے کو فی الحال مو¿خر کرکے مشاورت اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں