جہاد کا علمبردار ایبسلوٹلی مستند چور اور جھوٹا ثابت ہوا، حافظ حمداللہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاڈلے کا مقابلہ لاءسے ہے انہیں لاءکے سامنے سرنگوں ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو قانون جبکہ بنی گالہ کے مکین کو جنون پر یقین ہے جب مقابلہ قانون اور جنون کا ہو وہاں جیت قانون کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہاجاتا ہے بندہ پاپولرہے، فیصلے، پاپولرٹی اور بیوٹی پر نہیں میرٹ پر دیے جاتے ہیں توشہ خانہ فیصلہ ثاقب نثار کے لئے بھی چیلنج ہے جس نے عمران خان کو صادق اور امین قراردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سچائی امانت دیانت معروف حق اور جہاد کا علمبردار ایبسلوٹلی مستند چور اور جھوٹا ثابت ہوا۔
Load/Hide Comments


