سکھر، نجی ہسپتال میں مریض کی ٹانگ کا غلط آپریشن، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سکھر (انتخاب نیوز) سکھر کے ایک نجی اسپتال میں مریض کی ٹوٹی ٹانگ کے بجائے درست ٹانگ کا آپریشن کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کے بھانجے کی مدعیت میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے میرے ماموں کو دونوں ٹانگوں سے مفلوج بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا غلط آپریشن کرکے لوہے کی راڈ ڈال دی تھی۔ دوسری جانب غلط آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ورثا سے معذرت کرتے ہوئے اسے نارمل غلطی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ غلطی میں ایسا ہو جاتا ہے، دوسری ٹانگ بھی سرجری کردی ہے، غلطیاں ہوجاتی ہیں، ایک ماہ میں مریض کو چلاکر میڈیا کو ویڈیو بھیجوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں