بلوچستان، فائرنگ اور کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی

کوئٹہ، بولان (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کوئٹہ سبی روڈ پر تیرہ میل کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص اختر محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اسی طرح تھانہ قائد آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امین نامی نوجوان کو زخمی کردیا۔ اس کے علاوہ ژوب میں کیسکو کے لائن مین حبیب بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ دریں اثناءبولان کے علاقے مچھ میں تیز رفتار کوچ بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز کوئٹہ سے سبی جانے والی تیز رفتار کوچ مچھ کے علاقے میں بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 9 سالہ قدیر، خاتون مسما ت ش اور عمران نامی شخص زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس، فرنٹیر کور اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں