احمد شہزاد نے ویرات کوہلی کے اشارے کو ”ڈکٹیشن“ قرار دیدیا

لاہور(انتخاب نیوز) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کے اشارے کو ”ڈکٹیشن“ قرار دیدیا۔کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ ویرات کوہلی کو امپائر کی طرف دیکھ کر اشارہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، پہلے ری ایکشن میں یہ نو بال لگ رہی ہے تاہم تھرڈ امپائر کو چیک کرنے کی ضرورت تھی۔سوشل میڈیا پر جو تنازعہ نو بال پر کھڑا ہوا ہے اسکی وجہ بیٹسمین کی جانب سے کیا جانے والا اشارہ تھا کیونکہ کوہلی امپائر کو پریشر میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments