امریکا کا ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر میزائل یوکرین بھیجنے پر غور

واشنگٹن(انتخاب نیوز) امریکا نے ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر میزائل روس کے ساتھ جنگ میں مصروف یوکرین بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ ہاک آلات کی منتقلی کے لیے صدارتی اتھارٹی کا استعمال کرے گی۔ امریکا میں کانگریس کی منظوری کے بغیر دفاعی ساز و سامان کی منتقلی کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے پاس منتقلی کے لیے کتنے ہاک سسٹم اور میزائل ہیں اس حوالے سے وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے یوکرین کو ہاک ڈیفنس سسٹم بھیجنے کی رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا 17.6 ارب ڈالرز کی سیکیورٹی امداد یوکرین بھیج چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں