امن قائم کرنے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ضیا لانگو
ڈھاڈر (انتخاب نیوز) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا احمد لانگو نے ڈھاڈر پولیس تھانے میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے حملے میں پولیس اہلکار عابد حسین سولنگی کی موت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکتے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لیے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں کا نتیجہ ہے، بلوچستان حکومت قیام امن قائم کرنےکے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے امن وامان قائم کرنے کے لیئے دی جانیوالی قربانیاں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے انہوں نے کہا بلوچستان پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوان صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں صوبے میں بلوچستان پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی دی گئی قربانیوں کی وجہ سے امن کا سورج طلوع ہوا ہے بھارت پاکستان بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر گودار، ریکوڈک اور سی پیک جیسی ترقی خوشحالی کو ناکام کرنے کی ناکام کوشیش کر رہاہے بلوچستان پولیس دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کو ناکام بناکر انکا قلع قمع کر کے منتقی انجام تک پہنچ رہی ہیں دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں انکے مکمل خاتمے کے لیئے سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر دم لیں گے انہوں نے کہا بلوچستان پولیس، سیکورٹی ادارے اور حکومت بلوچستان دہشت گردوں کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی اور مزید تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔


