گوادر ، پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے پانچ بچوںمیں سے 2 کے ہاتھ نظرآئے ہیں،ریسکیو ذرائع
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے پانچ بچوں کو74گھنٹے گزرنے کے باوجودتاحال نکالا نہ جا سکا ،ریسکیو آپریشن کے دوران 2افراد کے ہاتھ نظرآئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق اتوار کی شام جیوانی کے ساحلی علاقے میں پکنک منانے اور مچھلی کے شکار کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد دب گئے تھے حادثہ کے بعد ایک بچے کی لاش پہاڑی تودے سے نکال لی گئی تھی تاہم دیگر پانچ افراد کو نکالنے ریسکیو آپریشن بدھ کو بھی جاری رہا ملبے کی کھدائی کے دوران 2افراد کے ہاتھ نظر آئے دونوں کی لاشیں گلی ہوئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جس جگہ سے اعضا نظر آئے لاشوں کو نقصان کے اندیشے کے پیش نظر مشینری کے بجائے ہاتھ سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ریسکیو ذرائع سمندر کا پانی آگئے آنے کی وجہ سے ریسکیو کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پانی پیچھے چلے جانے کے بعد ریسکیو کاکام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔


