فیصل واؤڈا کو امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ،لانگ مارچ برباد کرنا چاہتا ہے،علی زیدی
کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واؤڈا پر لانگ مارچ برباد کرنے کا الزام عائد کردیا۔ علی زیدی کی جانب سے بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب فیصل واؤڈا نے اسلام آباد میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس اور کہا کہ مجھے اس مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں۔بعدازاں علی زیدی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ فیصل واؤڈا نے ہماری لانگ مارچ برباد کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی سمیت تمام چینلز نے یہ پریس کانفرنس نشر کی ہے جس سے یہ واضح ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اسے لانچ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


