بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک کو حادثہ، 24 مزدور ہلاک،

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش میں مزدوروں سے بھرا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا کر کر الٹ گیاجس کے نتیجے میں 24 مزدور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سے زائد مزدوروں سے بھرا ٹرک بھارتی شہر حیدر آباد سے اتر پردیش کے علاقے اوریا جا رہا تھا کہ ایک اور ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 24 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 38 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹرک میں سوار ایک مزدرو نے بتایا کہ ہم بھارتی ریاست راجستھان سے ٹرک پر سوار ہوئے اور پھر ہریانہ میں مزید مزدور ٹرک میں سوار ہو گئے، تمام مزدور بہار، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت میں ایک مال گاڑی پٹڑی پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں