آئی ٹی اجلاس‘ یو ٹیوب فیس بک پر غیر اخلاقی مواد فوری نہیں ہٹا سکتے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ یو ٹیوب فیس بک پر غیر اخلاقی مواد فوری نہیں ہٹا سکتے جب تک لگانے والے خود ڈیلیٹ نہ کریں،ہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجی نہیں غیر اخلاقی نامناسب مواد کو ڈیلیٹ کر سکیں یہ محفوظ ترین پلیٹ فارمز ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہیکرز کی طرف سے 2020ء میں 14 اگست کو 194 سائبر حملے کیے گئے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خان محمد جمالی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جے یو آئی کے سید محمود شاہ نے موبائل فونز رنگ ٹونز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کو کال کریں خواتین کے دن کی مناسبت سے رنگ ٹون سننے کو ملتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں