نواب ثناءاللہ زہری کا سردار عمر گورگیج کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا سردار عمر گورگیج سے ٹیلی فونک رابطہ۔ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان نے سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج سے انکے جواں سال صاحبزادے بدل خان گورگیج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ سردار محمد عمر گورگیج اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں، جواں سال بیٹے کا انتقال والدین کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں۔ نواب ثنا اللہ زہری بدل خان کے انتقال پر مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں