سلمان رشدی کے سر پر انعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر امریکا نے پابندی لگا دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنے والی ایرانی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو تخریب کاروں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا، جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی۔ ایرانی تنظیم نے سلمان رشدی کے سر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔ سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوچکا ہے۔ سلمان رشدی کے 1988 ء میں لکھے گئے انتہائی متنازع ناول پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں