بھارت: نجی ائرلائن کے طیارے میں اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی نجی ایرلائن کے طیارے میں اڑان بھرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی وڈیو میں رن سے پرچلتے طیارے میں آگ لگنے کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ائرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے مسافر طیارہ نئی دہلی سے بنگلورو جا رہا تھا کہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر دوڑتے ہوئے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے دوران طیارے میں سوار 184 مسافر محفوظ رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


