صومالیہ: وزارت تعلیم کی عمارت پر خودکش دھماکے‘ 12 افراد ہلاک

موغادیشو (ویب ڈیسک) صومالیہ میں وزارت تعلیم کی عمارت میں 2خودکش دھماکوں میں 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ موغادیشو میں 2کار بم دھماکوں نے وزارت تعلیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس افسر ابراہیم محمد نے بتایا کہ دھماکاخیز مواد سے بھری ایک گاڑی وزارت کے احاطے میں داخل ہوئی ،جس پر فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں میں اسی جگہ میں ایک اور دھماکہ ہوا۔ دوسرا بم دھماکاایک مصروف ریستوران کے سامنے ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں