عمران خان کے کنٹینر کے قریب انڈر پاس کی فائبر چھت گرگئی، 7 افراد شدید زخمی
مریدکے(انتخاب نیوز) مریدکے میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب انڈر پاس کی فائبر والی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ اتوار کو تحریک انصاف کا مارچ مریدکے پہنچے پر عمران خان نے اپنے کنٹینر پر خطاب کیا، اس دوران لوگ جگہ کی تنگی کی وجہ سے فلائی اوور اور چھتوں پر موجود تھے۔ عمران خان کے کنٹینر کے قریب ایک فلائی اوور کی فائبر والی چھت گرنے سے ایلیٹ فورس کے اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب کے دوران بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اہلکار ان کی مدد کریں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایلیٹ پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے، جب کہ پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


