کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر کی موت، عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا

لاہور (انتخاب نیوز) کامونکی جاتے ہوئے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پرآج کا مارچ منسوخ کردیا۔ تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کررہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں