ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دیدی

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دیدی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ بھارت کی وکٹیں یکے بعد دیگرے پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں،بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، سوریا کمار یادیو نے68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں