گوادر، فقیر کالونی میں موٹر سائیکل سواروں کا گاڑی پر دستی بم سے حملہ

گوادر (انتخاب نیوز) فقیر کالونی گوادر کے قریب نواز دشتی کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کا گھیراﺅ کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کی۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں