بیلجیئم میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

برسلز :بیلجیئم میں مہنگائی کی شرح 1975 کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں مہنگائی کی شرح میں اب روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی ستمبر کے مقابلے میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی 12.27 پر پہنچ گئی ہے۔ بیلجیئم کے اسٹیٹسٹکس آفس کے مطابق 1975 میں آنے والے بحران کے بعد بیلجیئم میں یہ مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی میں اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں