کراچی،گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی، 7 افراد جھلس گئے
کراچی(انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت 50 سالہ ریاض، 50 سالہ حسن آرا، 26 سالہ علی رضا، 16 سالہ انس، 14 سالہ اویس اور 22 سالہ علیزے کے نام سے ہوئی ہے۔تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق ریاض 80 فیصد، علی رضا 50 فیصد اور انس 40 فیصد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، جبکہ جائے حادثہ پر گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


