لانگ مارچ میں جلسے،دھرنے کیلئے این او سی کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ، کشمیر ہائی وے پر جلسے اور دھرنے کیلئے این او سی کا معاملہ،تحریک انصاف نے جلسے، دھرنے کیلئے این او سی کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رہنما تحریک انصاف علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کشمیر ہائی وے پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کیلئے این او سی جاری کیا جائے، عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو این او سی جارج کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالت تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت آئی جی اسلام آباد کو تحریک انصاف کے جلسے، دھرنے کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔


