پلان دن بدن تبدیل ہوتا ہے، پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،اسد عمر

راولپنڈی(انتخاب نیوز)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاکہ قوم کو بیدار کرنے کا لانگ مارچ کا مشن مکمل ہوگیا، پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب صرف عوام کرینگے، امریکا، برطانیہ میں نہیں ہوں گے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ لانگ مارچ کے مانیٹرنگ نظام کی چیکنگ کیلئے راولپنڈی آیا، تیاریاں مکمل ہیں ،عوام مکمل حقیقی آزادی کیلئے تیار ہے،پوری قوم موبائز ہو چکی، بے تحاشہ مخلوق آ رہی ہے،مارچ کا ٹارگٹ شفاف الیکشن ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ قوم کو بیدار کرنے کا لانگ مارچ کا مشن مکمل ہوگیا، پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب صرف عوام کرینگے، امریکا، برطانیہ میں نہیں ہوں گے، اسد عمر نے کہاکہ نواز شریف یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں ہے جو آپ چھوڑ کر گئے،لوگ نہ ہوتے تو اسلام آباد کنٹینروں کا قبرستان نہ ہوتا، ٹی وی چینلز کو فون کرکے نہ کہتے لانگ مارچ نہ دکھاو¿۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 2 آپشن تھے ، راستے چھوڑ کر فوری اسلام آباد پہنچتے،یہ فیصلہ کیا ہے اسلام آباد پہنچنے میں دن زیادہ لگتے ہیں تولگ جائیں، فیصلہ آج ہوگا،عوام کو جتھے کہنے والو!شرم کرو، اسی عوام سے سیٹ پر آئے،قوم فیصلہ دے چکی، نئے الیکشن کی کال سے ملک بحران سے نکلے گا،ان کاکہناتھا کہ پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،پلان دن بدن تبدیل ہوتا ہے مارچ کیساتھ فیصلے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں