وڈھ،لیویز کی کارروائی ،ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا

وڈھ(انتخاب نیوز) وڈھمیں ڈاکوؤں کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش میں ان کا اپنا ساتھی مارے جانے اور کوچ سے اتر کر بھاگنے کی کوشش لیویز فورس نے ناکام بنادی۔ لیویز فورس نے عین موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ اسی دوران ڈاکوؤں کے دو سہولت کار بھیموقع پر موجود تھے،جن کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ تمام ڈاکوؤں کا تعلق ضلع خضدار سے باہر کے علاقوں کا بتایا جا ریا ہے۔ لیویز فورس کی کارروائی کے بعد تمام ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا کیاگیا ،مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں