کوئٹہ نان کسٹم پیڈ 18 لگژریاں گا ڑیاں قبضے میں لے لی گئیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 21 کروڑ روپے مالیت کی 18 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق نے اینٹی سمگلنگ مہم کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے موبائل اسکواڈ کو نان کسٹم اشیاء کی آمدو رفت پر کھڑی نگرانی اور ان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات دیئے جس کی روشنی میں ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ مہیم افضل علی اور اسسٹنٹ کلکٹر ہیڈ کوارٹر شفیع اللہ کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس روشنی میں کسٹم انفورسمنٹ موبائل اسکواڈ نے ڈی آئی جی پولیس آپریشن ٹیم کے ہمراہ جس میں کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ شہزاد اختر، انسپکٹر علی کامران، فیاض فراز اور دیگر عملے نے کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر اچانک ناکے لگاکر چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پرنان کسٹم پیڈ چھوٹی بڑی اور لگژری گاڑیاں قبضے میں لیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے کسٹم ترجمان کے مطابق تحویل میں لی جانے والی 18 قیمتی گاڑیوں کی مارکیٹ قیمت تقریباً 21 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ قبضے میں لی جانے والی گاڑیوں میں ٹیوٹا ہائی لیکس سرف، ٹیوٹا مارک ایکس، بی ایم ڈبلیو، انڈس کرولا، ٹیوٹا سرف، ٹیوٹا کرولا، سوزوکی جمنی، ٹیوٹا کرون، ہنڈا کراس روڈ، ٹیوٹا سوفٹ کار، ٹیوٹا لینڈ کروزر، ٹیوٹا لیگزز سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ کلکٹر کسٹم کوئٹہ کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف یہ کارروائی آئندہ بھی تواتر کے ساتھ جاری رہے گی۔


