گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت اسپیشل ٹورسٹ پولیس کا قیام
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کی نئی مجوزہ سیاحتی حکمت عملی کے تحت گوادر کو ہینگ آؤٹ ٹورازم، ریزورٹ ٹورازم، کلچرل ٹورازم، فیسٹیول ٹورازم، ایکو ٹورازم اور بہت سی چیزوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ پہلے ہی، بلوچستان حکومت نے خصوصی پولیس کا افتتاح کیا ہے، جہاں ضلع میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پکنک کے مقامات پر 20 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ اسپیشل ٹورسٹ پولیس گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت قائم کی گئی ہے۔ گوادر ٹورسٹ پولیس مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کرے گی۔ حکومت نے سیاحتی پولیس کے لیے گاڑیاں اور آلات فراہم کیے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی بھی طرح کی صورتحال میں سہولتیں دی جاسکیں۔
Load/Hide Comments


