عمران خان کو بلوچستان کی مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں قید کروں گا، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) لانگ مارچ کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان کے اسلام آباد میں داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، وہ ہائی کورٹ کو یقین دہانی کراتے ہیں توآنے دیا جائے گا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود کیا حکومت مذاکرات کریگی؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے لیکن جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔ عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں قید کروں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں سیاستدان ہی رہے ہیں۔ سردار اختر مینگل نے مجھ سے وعدہ لیا ہے کہ دو بندوں کو گرفتار کرکے مچھ جیل مرچی وارڈ میں رکھا جائے۔ میں سردار اختر مینگل کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے عمران خان کو مچھ جیل مرچی وارڈ میں قید کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں یہ تو سیاستدان ہے ہی نہیں، عمران خان تو سیاسی دہشت گرد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں