لاس اینجلس: آگ نے متعدد عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، 11فائرفائٹرز زخمی

لا س اینجلس :امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ نے متعدد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور آگ بجھانے کی کوشش میں گیارہ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لاس اینجلس میں ایک عمارت میں لگی جس نے بعد میں دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔محکمہ فائربریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 250 فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔شہر کیمیئر نے بتایا کہ 11 فائر فائٹرز میں سے تین کو گہرے زخم آئے ہیں تاہم جان کو خطرے والی کوئی بات نہیں۔
Load/Hide Comments


