"پستول 20 ہزار روپے میں خریدا”ملزم نوید کی اعترافی بیان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور(انتخاب نیوز)عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید نے گرفتاری کے بعد اعترافی بیان دیدیاہے جس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، ویڈیو میں ملزم نے بتایا کہ پستول 20 ہزار روپے میں خریدا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں ملزم نوید اعتراف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول وقاص نامی لڑکے کے ذریعے وزیر آباد سے ہی ایک بٹ نامی شخص سے 20 ہزار روپے میں خریدا تھا ، کنٹینر کے قریب جا کر میں نے 7 سے 8 گولیاں چلائیں اور ایک گولی پستول میں پھنس گئی ، پستول میں 9 گولیاں ،اضافی میگزین میں 10 گولیاں تھیں جبکہ میرے پاس مجموعی طور پر 27 گولیاں تھیں۔عمرا ن خان شوکت خان میں زیر علاج، پولیس نے ہسپتال کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار کر لیا اس کا کہناتھا کہ میں نے صرف عمران خان کو ہی ٹارگٹ کرنا تھا اس کے علاوہ کسی اور کو مارنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا ، کنٹینر کے اوپر سے مجھے پر فائر ہوا جو کہ ایک دو افراد کو لگے ، مجھے لگنے لگا تھا لیکن میں درخت کے پیچھے ہو گیا ، کنٹینر سے مجھ پر تین سے چار فائر کیئے گئے ،جو کہ اگلی طرف کھڑے گارڈز نے کیئے ، ایک گارڈ جس نے مجھے پکڑا تھا اس کے فائر سے ایک بندے کی موت ہوئی ،میں پھر وہاں سے حویلی کے اندر بھا گ گیا اس کے بعد مجھے نہیں پتا وہاں کیا ہوا، مجھے حویلی سے پکڑ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں