مجھے چار گولیاں لگی ہیں، ان لوگوں نے مجھے مارنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، عمران خان

لاہور (انتخاب نیوز) شوکت خانم ہسپتال سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 4 گولیاں لگی ہیں، حملے کی تفصیلات بعد میں بتاﺅں گا۔ ان لوگوں نے وزیر آباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا پلان کیا ہوا تھا۔ عوام کا پیسا چوری ہوا اور مشرف نے انہیں این آر او دے دیا۔ ان لوگوں نے جو پیسا استعمال کیا وہ چوری کا تھا یا سندھ حکومت کا؟ حکومت کبھی عدم اعتماد نہیں ہارتی ہم حکومت میں تھے تو اس پیسے کو استعمال کرسکتے تھے۔ نیوٹرل کا کوئی بھی مطلب لے لیں انہیں پتا تھا سازش ہورہی ہے، راستہ نہیں روکا۔ ہمارے پاس حکومتی وسائل تھے، ہم بھی لوگوں کو خرید سکتے تھے۔ اسلام آباد میں لوگوں کے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، کیا ان کیلئے لانگ مارچ جائز ہے اور ہمارے لیے لانگ مارچ حرام ہے، ہم احتجاج کریں تو بھیڑ بکریوں کی طرح مار کھائیں۔ ہمارے خلاف تین لانگ مارچ کیے گئے ہم نے کسی کو نہیں روکا۔ بند کمروں میں جب فیصلے ہوتے ہیں آپ کو نہیں پتا کہ زمینی حقائق کیا ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم نیوٹرل ہوگئے ہیں، نیوٹرل کا کوئی بھی مطلب لے لیں۔ عدم اعتماد کے بعد لاکھوں لوگ احتجاج کرنے کیلئے باہر نکلے، ہم نے عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے لوگوں کو نہیں خریدا۔ اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگی ہوئی تھی۔ امریکی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی۔ ہمارا لانگ مارچ روکنے کیلئے انہوں نے گھروں میں گھس کر تشدد کیا، 10اپریل کو جس طرح لوگ سڑکوں پر نکلے میں حیران ہوگیا۔ لوگ چوروں کو قبول نہیں کررہے، الیکشن کمیشن کو نااہل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ اگر آپ ای وی ایم مشین لے آئیں تو 90 فیصد دھاندلی ختم ہوجائے۔ ایون فیلڈ اپارٹمنس کہاں سے خریدے گئے آج تک انہوں نے ایک بھی ڈاکومنٹ جمع نہیں کیا۔ یہ دنیا کے سب سے مہنگے ترین اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمسنر نواز شریف کا نوکر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں