لانگ مارچ فائرنگ سے جاں بحق معظم گوندل کے اہلخانہ سے عمران خان کی ملاقات

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کے اہلخانہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔شوکت خانم اسپتال لاہور میں معظم گوندل کے اہلخانہ اور عمران خان کی ملاقات کے موقع پر پی ٹی ا?ئی چیئرمین کی بہنیں بھی موجود تھیں۔پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر معظم گوندل کی والدہ ،بیوہ اور بچوں کو لے کر شوکت خانم اسپتال پہنچے جہاں عمران خان کی بہنوں نےمتاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے متاثرہ فیملی کو اپنی اور حکومت پنجاب کی جانب سے 50 ، 50لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا، عمران خان نے معظم گوندل کے بیٹے کو اس کی شرٹ پر ا?ٹو گراف دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں