بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کی گرفتاری کیخلاف 8 نومبر کراچی میں احتجاج ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ساتھ منگل کی شام تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے ایک مشترکہ اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ وہ بولان میں جاری فوجی آپریشن اور وہاں درجن بھر خواتین اور بچوں کی غیر قانونی حراست اور گمشدگی جبکہ کراچی سے جبری لاپتہ بلوچ طالبعلم گمشاد بلوچ پر جھوٹے مقدمات اور بلوچستان میں فورسز کی وحشت سے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات کیخلاف 8 نومبر کو منگل کے روز شام تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کراچی کے تمام طبقہ فکر کے لوگوں، سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان سے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں