بلوچستان، سالانہ ایک شہری کی صحت کے لیے 1232روپے مختص ہیں

کوئٹہ:بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 افراد پر مشتمل ہے اور اس نے صحت کا بجٹ 15 ارب 20 کروڑ رکھا یعنی سالانہ 1231 روپے 32 پیسے ایک شہری اور ماہانہ 102 روپے 61 پیسے ہیں ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں سرکاری اسپتالوں کی تعداد ایک ہزار 279 ہے جب کہ بنیادی مراکز صحت 5 ہزار 527 ہیں ملک میں رولر ہیلتھ سنٹرز 686 ہیں جب کہ ڈسپنسریز کی تعداد 5 ہزار 671 ہے اور ان سب کے لیے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 829 ہے یعنی 963 پاکستانیوں کے لیے صرف ایک ڈاکٹر ہے اور ایک ہزار 608 پاکستانیوں کے لیے اسپتال میں ایک بیڈ کی سہولت موجود ہے عوام کی صحت حکومتوں کی اولین ترجیح کبھی نہیں رہی، یہی وجہ ہے کہ ملک کے صحت کا بجٹ ہمیشہ مجموعی جی ڈی پی کا ایک فی صد سے بھی کم رہا ہے گزشتہ مالی سال کے دوران وفاق اور صوبوں کے صحت کا مجموعی بجٹ 203 ارب 74 کروڑ روپے تھا جو جی ڈی پی کا محض صفر اعشاریہ 53 فیصد بنتا ہے ادارہ شماریات کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 افراد پر صحت کے بجٹ کو تقسیم کیا جائے تو سالانہ فی کس 980 روپے 58 پیسے اور ماہانہ 81 روپے 71 پیسے بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں