زیارت، لورالائی سمیت مضافات میں بارش، موسم سرد ہوگیا

زیارت، لورلائی (انتخاب نیوز) زیارت کے علاقے سڑئی،سنجاوی چوتیر، شیرین،وہڑی بازار، سنجاوی ودیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے کھبی تیز کھبی ہلکی بارش جاری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ لوگوں نے گرم ملبوسات نکالئے بارش اور سردی کی شدت سے گزشتہ دو ماہ پہلے بارشوں سیلاب سے گرے ہوئے مکانات کمرے والے لوگ سخت مشکلات تکلیف میں غریب لوگوں کے پاس اتنے وسائل ہی نہیں کے پھر سے اپنے کمرے بناسکے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو۔حلقے سے منتخب نمائندہ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ متاثرین بارشوں کی مالی مدد بحالی کیلئے کریں تاکہ غریب لوگ سر چھپانے کیلئے کمرے بناسکے۔دریں اثناء لورالائی سمیت دیگر مضافات کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور اس کے ساتھ ساتھ ژالہ باری نے موسم تبدیل کر دیا۔ علاقے کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جبکہ کہیں کہیں پر ہونے والی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر اب آگئے جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن بھی ہوا اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق لورالائی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں