ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم لوٹ مار کا نظام ہے، ختم کیا جائے، پیپلز پارٹی مکران

پنجگور (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ پنجگور بارڈر کے کاروبار کو ایف سی کے حوالے کیا گیا تو شدید سیاسی مزاحمت کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کی مداخلت و انکی روزگار کش پالیسیوں کی وجہ سے پنجگور کے بارڈر پر کاروباری غریب لوگ گزشتہ نیم سال سے بے روزگار ہیں ایک سازش کے تحت بارڈر کے کاروبار کو متنازع بنا کر پنجگور کے لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کیا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم فرسودہ، بوگس اور لوٹ مار کا نظام ہے انہیں سنجیدگی کے ساتھ ختم کرکے شناخت کارڈ پر لوگوں کو آزادانہ روزگار کرنے کی اجازت دی جائے اگر ضلعی انتظامیہ نے کسی قسم کی کمزوری پر بارڈر معاملات کو سیکورٹی اداروں کے حوالے کی تو پاکستان پیپلز پارٹی پنجگور میں شدید سیاسی مزاحمت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں