فوجی جوان ہمیشہ پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں، آرمی چیف
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں، شہدا کی قربانیوں کے باعث معاشی و اقتصادی ترقی ممکن ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں امن و استحکام کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔جنرل قمر باجوہ نے دہشتگردی سے قیام امن تک کے سفر پر بھی بات کی، کہا پورے صوبے بالخصوص سابق فاٹا میں پاک فوج کے باعث ہی امن ہو اور یہ امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ صوبے بھر خصوصا نئے شامل ہونے اضلاع میں معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے پر امن ماحول شہدا کی قربانیوں کے باعث ہی ممکن ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔


