ایک سے زائد نشستوں پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد:اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 223 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا بل مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا جمعرات کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 223 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا بل مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ آرٹیکل 223 کے تحت ایک سے ذیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت ہے ایک سے ذیادہ نشستوں پر کامیابی کی صورت میں باقی نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں دوبارہ انتخابات سے قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہیالیکشن پر 10 کروڑ 76 لاکھ فی حلقہ اخراجات آتے ہیں حکومت نے آرٹیکل 223 میں ترمیم کے بل کی مخالفت نہیں کی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آرٹیکل 223 میں ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بجھوا دیا۔


