کوئٹہ میں نرگس بلوچ کے قاتل اسکے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی صدر ڈویژن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایس پی صدر ڈویژن نوید عالم نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءنر گس بلوچ کو قتل کر نے والے اسکے شوہر گر فتار کر لیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ایس پی سریاب ڈویژن شعیب مسعود ،اے ایس پی صدر ڈویژن عدیل اکبر‘ ایس ایچ او ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن عبدالحئی بلوچ اور انوسٹی گیشن آفیسر سعود خان کے ہمراہ پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی رہنماءنرگس کے قتل میں ملوث سابق شوہر کو گرفتار کر لیا گیاملزم نے سابقہ بیوی کے قتل سے دو ہفتے قبل ایک خاتون کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ایس پیز نوید عالم اور شعیب مسعود نے کہاکہ ملزم عطا اللہ نے 20اگست 2022کو شاہین بنگلوز سریاب روڈ کے قریب اپنی سابقہ بیوی نرگس کو ا±س وقت فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ پیشی کیلئے عدالت جا رہی تھیں۔ اس سے قبل 03اگست کو اس نے اپنی بیوی کے شبے میں فائرنگ کر کے ایک خاتون زہرہ پر بھی فائرنگ کی تھی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی اور اس کا کیس سریاب پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس سر توڑ کوششیں کر رہی تھیں اور پولیس تھانہ ایئر پورٹ نے کارروائی کرتے ہوئے عطا اللہ کو کلی اسماعیل سے حراست میں لیا۔ ایس پیز نوید عالم اور شعیب مسعود نے کہا کہ پولیس عوام کی تحفظ کی ضامن ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے کوئٹہ شہر کومنشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔


