سیلاب سے 2لاکھ گھر مکمل تباہ پانی نہ ہونے کے باعث لوگوں کی شہریوں کی طرف نقل مکانی

کوئٹہ :الحمد اسلامک یونیورسٹی ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ میں بلوچستان کی تعمیر نو, بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری اور شہری منصوبہ بندی کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ٹاو¿ن پلاننگ سیف الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے غفور آغا اور دیگر مقررین نے بڑتی ہوئی آبادی و قدرتی آفات کے نتیجے میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے مقررین نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے غفور آغا نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تقریباً دو لاکھ گھر مکمل تباہ ہو گئے ہیں ان کی تعمیر نو کرنے کی اشد ضرورت ہے ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباءاپنی ریسرچ کے ذریعے موجودہ دور کے تقاضوں کو اجاگر کر کے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں.شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی, شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پانی کی کمی کی وجہ سے لوگ شہروں کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے بلوچستان بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قیام بھی ناگزیر ہے. شرکاءکا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں