کرکٹ ماہرین کام نہ ملنے کے ڈر سے بھارتی ٹیم پر تنقید نہیں کرتے، مائیکل وان

لندن(انتخاب نیوز) سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ماہرین بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ان کوڈر ہوتا ہے کہ کہیں کام ملنا نہ بند ہو جائے۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کرکٹ ماہرین پر الزام دھرا کہ وہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں کیونکہ انھیں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کے برا بھلا کہنے کا بھی ڈر ہوتا ہے,مائیکل وان نے کہا کہ بہت سے سابق کرکٹرز کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں اس لیے وہ ڈرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں