پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ غیر انسانی رویہ، برے نتائج برآمد ہوں گے،گلبدین حکمتیار
کوئٹہ:حزب اسلامی کے سربراہ سابق وزیراعظم افغانستان گلبدین حکمتیار نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ پولیس کے رویے کی مذمت کی ہے- اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ پولیس کا رویہ غیر انسانی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں – انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس عمل کو روکیں اور دوبارہ افغان مہاجرین کے ساتھ ایسے رویے کے برے نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوسرے ہمسایہ ملک ایران سے بھی مطالبہ کررے ہیں کہ وہ افغانوں کی جبری ملک بدری کو روکے۔
Load/Hide Comments


