غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے 34غیر ملکی افغانی گرفتار
کراچی:ضلع ویسٹ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے34 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منگھوپیر پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران مخالف نعرے لگانے والے 34 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا۔گرفتار افغان باشندوں میں 28 غیر ملکی مرد جبکہ 6 خواتین افغان نیشنل بھی شامل ہیں۔غیر ملکی افغانی باشندوں کو غیر قانونی طور پر بنا کسی ملکی شناخت کے مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار افغانی باشندوں کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔گرفتار افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج، تفتیش جاری۔
Load/Hide Comments


