بھارت، 18ماہ کی بچی کے اعضا عطیہ کر دیے گئے

نئی دہلی:بھارت کے شہر نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) اسپتال میں 18ماہ کی بچی کے اعضا عطیہ کر دیے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 18ماہ کی بچی ماہرہ اپنے گھر کی بالکنی سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی جسے نئی دلی کے اے آئی آئی ایم ایس اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں علاج کیلئے لایا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے ماہرہ کو سر میں چوٹیں لگنے کی وجہ سے دماغ کو مردہ قرار دیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے بچی کی فیملی کی کاؤنسلینگ کی گئی اور والدین کی رضامندی کے بعد بچی کے جسم کے اعضا کو عطیہ کر دیا گیا،اسپتال کے ڈاکٹر دیپک گپتا نے انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ ماہرہ کا جگر ایک 6 ماہ کے بچے کو لگایا گیا ہے جبکہ ماہرہ کے دونوں گردے 17 ماہ کے ایک بچے کو عطیہ کیے گئے جن کا آپریشن کامیاب رہا،ڈاکٹر دیپک گپتا نے یہ بھی بتایا کہ ماہرہ کے آنکھ کے حصے ‘کورنیا’ اور ‘دل کے والووز’ کو محفوظ کرلیا گیا ہے جو بعد میں کسی مریض کو لگا دیے جائیں گے،ڈاکٹر دیپک نے مزید بتایا کہ اے آئی آئی ایم ایس اسپتال میں 6 ماہ کے دوران ماہرہ تیسری بچی ہے جس کے جسم کے اعضا عطیہ کیے گئے ہیں، اس سے قبل رولے اور رشانت کے اعضا عطیہ کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں