امریکہ کو شام اور عراق سے نکال دیا جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای

ایران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی فورسز کے مشرق وسطیٰ سے نکل جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو عراق اور شام سے نکال دیا جائے گا۔آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کو طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی اقدامات کی وجہ سے اس سے نفرت کی جاتی ہے۔ امریکہ کو شام اور عراق میں رہنے نہیں دیا جائے گا اور اسے وہاں سے نکال دیا جائے گا۔آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر اس خطاب کی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی کارکردگی نے امریکہ کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس سے نفرت کرتے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے دنیا میں رائے عامہ کو بہتر بنانے پر خرچ کردہ رقم کے باوجود اس کی حکومت اور نظام دنیا کے بیشتر حصوں میں بدنام ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امریکہ کے جھنڈے نظر آتش کیے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع کافی پرانا ہے جس میں حالیہ چند ماہ کے دوران شدت آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں