سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال، سندھ حکومت کا رینجرز اور فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

کراچی (انتخاب نیوز) محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایاکہ سندھ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال کے باعث رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ان کی میڈیکل کور سے مدد کی درخواست بھی کردی گئی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ رینجرز نے اپنے ڈاکٹرز اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد فوری طورپر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی 650 بھرتیاں بھی کرنے جارہے ہیں جب کہ پرائیویٹ عملے کی مدد سے اسپتال کو صاف رکھنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج خود ڈاکٹرز اور طبی عملیکی کمی کے باوجود مدد کو تیار ہیں، سرکاری اسپتالوں میں کام جاری رکھنے کیلئے متعدد اقدامات کررہے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ فلاحی اداروں سے وقتی طورپر ڈاکٹر اور طبی عملہ لینے کی بات جاری ہے، آرمی میڈیکل کور نے بھی جناح اسپتال کو ڈاکٹر اور طبی عملہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں