عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی گئی گھڑی ہینڈلر کیلئے ذریعے 28 کروڑ میں بیچی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بہت ہوگیا، فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔ عمران خان نے گھڑی 2 کروڑ روپے کی خریدی اور ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی بیچ دی۔انہوں نے کہا کہ پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور ڈکلیئر نہیں کیے گئے۔ پاکستان، دبئی، مریخ یا پھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو دینا پڑیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں